مشرق وسطیٰ
اسرائیلی حملہ، 14 فلسطینی جاں بحق
غزہ پٹی میں پیر کے دن ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کے حملہ میں 14 فلسطینی جاں بحق ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
دیرالبلح (اے پی) غزہ پٹی میں پیر کے دن ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کے حملہ میں 14 فلسطینی جاں بحق ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
صحت کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ شفاء اور الاھلی ہاسپٹلس نے توثیق کی کہ جبلیہ رفیوجی کیمپ پر حملہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔