تلنگانہ

آئندہ ماہ سے کے سی آر نیوٹریشن کٹ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل

بچہ اورماں (مدراورچائلڈہیلت) کی صحت پر مسلسل خصوصی توجہ دیتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے آئندہ ماہ سے ریاست کے تمام سرکاری دواخانوں میں حاملہ خواتین کے لئے ”کے سی آر نیوٹریشن کٹس“ کومتعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

حیدرآباد: بچہ اور ماں (مدراورچائلڈہیلت) کی صحت پر مسلسل خصوصی توجہ دیتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے آئندہ ماہ سے ریاست کے تمام سرکاری دواخانوں میں حاملہ خواتین کے لئے ”کے سی آر نیوٹریشن کٹس“ کومتعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

کے سی آر نیوٹریشن کٹس متعارف کرانے کا مقصد حاملہ خواتین بالخصوص ایسی خواتین جو خون کی کمی کے عارضہ کا شکار ہیں‘میں غذائیت کے موقف (نیوٹریشنل اسٹاٹس) کوبڑھاناہے۔ کے سی آر نیوٹریشنل کٹس کو 9 اضلاع جن میں عادل آباد‘بھدرادری کتہ گوڑم‘ جئے شنکر بھوپال پلی‘ جوگولامباگدوال‘کاماریڈی‘ کمرم بھیم آصف آباد‘ملگ‘ناگرکرنول اور وقارآباد شامل ہیں‘ شروع کیاجائے گا۔

بتایا جاتاہے کہ ان اضلاع میں حاملہ خواتین میں خون کی کمی کے کیسس بہت زیادہ ہیں۔ اس خصوص میں کے سی آر نیوٹریشنل اسکیم سے ان اضلاع میں 1.5 لاکھ حاملہ خواتین کوراست فائدہ ہوگا۔ ہر ایک کٹ کی مالیت 2ہزار روپے رہے گی۔

اس کٹ میں 2کیلو نیوٹریشن پاوڈر کی دو بوتل‘ایک کیلوکھجور‘آئرن سیرپ کی دو بوتل اور نصف کیلوگھی شامل رہے گا۔ سرکاری دواخانوں میں اے این سی چیک اپ کے بعد دوبار حاملہ خواتین میں یہ کٹس فراہم کئے جائیں گے۔

یہ کٹ‘پروٹین‘منرلس اور وٹامنوں سے بھرپور رہے گی اس کے استعمال کے بعد خون کی کمی کی شکایت جہاں دور ہوگی وہیں حاملہ خواتین میں ہیموگلوبین کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے ہفتہ کے روزیہ بات کہی۔

a3w
a3w