مشرق وسطیٰ

غزّہ پر اسرائیلی حملے جاری ، عورتوں اور بچوں سمیت متعدد نہتے شہری شہید کردیئے گئے

اسرائیلی فوج نے غزّہ کے شمال میں واقع جبالیہ مہاجر کیمپ کے علاقے العلمی میں فلسطینیوں کے ایک گروپ کو ہدف بنا کر 6 افراد کو قتل اور بعض کو زخمی کر دیا ہے۔

غزہ: اسرائیلی فوج نے، رات بھر غزّہ کے مختلف مقامات پر حملے کر کے، کثیر تعداد میں نہتے شہری قتل اور درجنوں زخمی کر دیئے ہیں۔ غزّہ پر اسرائیلی حملے شروع ہوئے 265 دن ہو گئے ہیں اور اس دوران اسرائیل نے علاقے کے عوام پر روٹی پانی کی ناکہ بندی کر کے ایک عظیم تباہی کا راستہ کھول دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام : امریکی انٹلیجنس
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزّہ کے شمال میں واقع جبالیہ مہاجر کیمپ کے علاقے العلمی میں فلسطینیوں کے ایک گروپ کو ہدف بنا کر 6 افراد کو قتل اور بعض کو زخمی کر دیا ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی شہر بیت اللہیہ میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی۔ امدادی ٹیمیں تلاش و بچاو کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ملبے سے ایک لاش نکال لی گئی ہے ۔ غزّہ کے محلّے الصبرہ میں بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے 4 مکانات پر بمباری کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا ہے۔

غزّہ کے جنوبی شہر خان یونس کے علاقے گرینڈ آبسان میں واقع الحنسہ اسکول پر بھی اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں بچوں اور عورتوں سمیت فلسطینیوں کی کثیر تعداد ہلاک اور زخمی ہو گئی ہے۔

اسرائیلی توپچی یونٹیں بھی رات بھر غزّہ کے محلّوں الزیتون، تل الہوا، اور شیخ عجلین پر گولہ باری کرتی رہی ہیں۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے غزّہ کی پٹّی کے جنوبی شہر رفح کے مغرب میں فلسطینیوں کے مکانات بھی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ اُڑا دیئے ہیں۔

a3w
a3w