مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں تیزی، مزید 63 فلسطینی شہید

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہٰ کی رپورٹ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ صرف غزہ شہر میں ہی 37 افراد کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا، جب کہ اسرائیل نے زمینی اور فضائی حملوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔

غزہ: قابض اسرائیلی افواج نے معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس سے مزید 63 افراد شہید اور 227 زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش


قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہٰ کی رپورٹ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ صرف غزہ شہر میں ہی 37 افراد کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا، جب کہ اسرائیل نے زمینی اور فضائی حملوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔


النصر ہسپتال کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے المواسی میں اسرائیلی حملے میں 7 افراد شہید ہوئے، اسی دوران غزہ شہر کے قریب انصار کے علاقے میں ایک اور حملے میں مزید 2 افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی۔


صبرا محلے میں اسرائیلی حملوں میں 3 بچوں سمیت 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ فضائی حملے میں مزید شہادتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جنوب میں النصیرات کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 2 افراد شہید ہو گئے۔


مرکزی غزہ میں سول ڈیفنس اہلکاروں نے تباہ شدہ گھر کے ملبے سے ایک زخمی کو زندہ جبکہ 2 لاشیں برآمد کر لیں ہیں، مذکورہ گھر النصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملے سے تباہ ہوا تھا۔


طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک بچے سمیت 2 افراد بھوک کی وجہ سے شہید ہو گئے ہیں، خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق جنگ کے دوران بھوک سے ہونے والی شہادتوں کی تعداد 457 ہو گئی ہے، جن میں 152 بچے شامل ہیں۔


غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک محصور علاقے میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 66 ہزار 288 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار 165 ہو گئی ہے۔