مشرق وسطیٰ
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس، غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری (ویڈیو)
سیکیورٹی کابینہ کے 11 اراکین نے سادہ اکثریتی ووٹ کے ذریعے اس معاہدے کو منظور کیا۔اب معاہدے کو مکمل منظوری کےلیے 33 رکنی اسرائیلی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
تل ابیب: اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے آج اجلاس کے دوران 2 روز قبل قطری وزیراعظم کی جانب سے اعلان کیے گئے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
سیکیورٹی کابینہ کے 11 اراکین نے سادہ اکثریتی ووٹ کے ذریعے اس معاہدے کو منظور کیا۔اب معاہدے کو مکمل منظوری کےلیے 33 رکنی اسرائیلی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔