حیدرآباد

کالیشورم پراجکٹ میں بھاری پانی کا بہاؤ

حکام نے مہادیو پورم اور کالیشورم میں ریڈالرٹ کا اعلان کیا ہے۔ پشکرم گھاٹ بھی زیر آب آگئے اور مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ کالیشورم گھاٹ کے قریب کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اور پڑوسی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارش کی وجہ سے کالیشورم پراجکٹ میں بھاری مقدار میں پانی داخل ہورہا ہے مدی گڑبیارج میں پانی کا بہاؤ22لاکھ کیوزک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لکشمی بیارج کے تمام85گیٹس کھول دئیے گئے جبکہ انارم سرسوتی بیارج میں 14لاکھ سے زائد کیوزک پانی پہنچ رہا ہے۔

جس کی وجہ سے حکام، اتنی ہی مقدار میں پانی نشیبی علاقہ میں خارج کررہے ہیں کالیشورم کے قریب گوداوری اور پرانہیتا دریاؤں میں طغیانی آئی ہے۔ تین ندیوں کے سنگم تریونی کے مقام پر پانی کی سطح15.90میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

جس کے بعد حکام نے مہادیو پورم اور کالیشورم میں ریڈالرٹ کا اعلان کیا ہے۔ پشکرم گھاٹ بھی زیر آب آگئے اور مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ کالیشورم گھاٹ کے قریب کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔

a3w
a3w