دہلی
چراغ پاسوان کو زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی دی جائے گی
مرکزی وزارت داخلہ نے مرکزی وزیر اور حاجی پور سے رکن پارلیمنٹ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان کی سیکوریٹی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی (یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ نے مرکزی وزیر اور حاجی پور سے رکن پارلیمنٹ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان کی سیکوریٹی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پاسوان کو زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب پاسوان کی سیکوریٹی کے لیے 33 سیکوریٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 33 جوان 24 گھنٹے ان کی حفاظت پر مامور رہیں گے۔
چراغ پاسوان کو بڑھتے ہوئے خطرہ کی خبروں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے حالانکہ حکومت کی طرف سے ان کی سیکوریٹی بڑھانے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔قبل ازیں پاسوان کو ایس ایس بی سیکوریٹی جوان سیکوریٹی فراہم کر رہے تھے۔