کرناٹک

کرناٹک میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ زخمی

زخمی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اسے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

بیلگاوی: کرناٹک کے بیلگاوی ضلع میں سامبارا ہوائی اڈے کے قریب منگل کو ایک تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ فائر آفیسر سہشیدھر نیلگر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹرینر ہوائی جہاز نے صبح تقریباً 9:30 بجے سمبرا ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اور ہونی ہال گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
نیپالی طیارہ کا بلیک باکس برآمد
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

 واقعے کے فوراً بعد پولیس، ریسکیو اہلکاروں نے گاؤں والوں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اسے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

a3w
a3w