شمالی بھارت

اجمیر عرس کے موقع پر سوالاکھ زائرین نے نماز جمعہ ادا کی

ٹھیک 1:30 پر درگاہ کے پیچھے پہاڑی پر واقع بڑے پیر صاحب کی درگاہ سے توپ چلائی گئی جس کے ساتھ ہی سنت ادا کی گئی۔ 1.35 پر خطبہ کی اذان دی گئی اور قاضی شہرنے خطبہ جمعہ پڑھا۔ 1.45 پرجمعہ کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 811 ویں سالانہ عرس کے مبارک موقع پر آج نماز جمعہ ادا کی گئی جس میں تقریباً سوا لاکھ زائرین اورعقیدت مندوں نے نماز جمعہ ادا کی۔

متعلقہ خبریں
نمازی کی طرف بیٹھنے والے کا چہرہ
مسجد اقصیٰ جمعہ کی نماز میں خالی

اجمیرشہر قاضی مولانا توصیف احمد صدیقی نے نماز پڑھائی۔ درگاہ میں واقع شاہ جانی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان سے شروع ہوئی اور اس کے بعد خطبہ ہوا۔

ٹھیک 1:30 پر درگاہ کے پیچھے پہاڑی پر واقع بڑے پیر صاحب کی درگاہ سے توپ چلائی گئی جس کے ساتھ ہی سنت ادا کی گئی۔ 1.35 پر خطبہ کی اذان دی گئی اور قاضی شہرنے خطبہ جمعہ پڑھا۔ 1.45 پرجمعہ کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔

اجمیر سے 12 کلومیٹر دور کیاڈ وشرام اسٹال میں درگاہ کمیٹی کی طرف سے بنائے گئے خصوصی ڈومس میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔

اجمیر کے علاوہ، قریبی مسلم اکثریتی علاقوں، پیسانگن، گگوانہ، سومل پور، بیاور وغیرہ کے عقیدت مندوں نے بھی عرس کے دوران نماز جمعہ ادا کی۔

نماز جمعہ کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ انتظامیہ‘ درگاہ کمیٹی‘ انجمن سیدزادگان اور انجمن شیخ زادگان نے خصوصی انتظامات کئےتھے۔