مشرق وسطیٰ

حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ منفی

اسرائیلی وزیر خزانہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کو خط لکھا ہے جس میں ادائیگی نہ کرنے کا بتایا ہے، اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو اس ماہ کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

تل ابیب: حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کے لئے بری خبر سامنے آگئی ہے، اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کو منفی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
فلم بیڈ نیوز نے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے کمالئے
اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام : امریکی انٹلیجنس
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی نے اسرائیل کی کریڈٹ کو ریٹنگ منفی کر دیا ہے۔ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ لڑائی میں مزید اضافہ ہوا تو اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کے ستون ہماری توقعات سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کا کہنا ہے کہ موجودہ لڑائی اسرائیلی معیشت پر دور رس منفی نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی بربریت کے باعث ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت کا الزام لگا کر فلسطینی اتھارٹی کے اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کو خط لکھا ہے جس میں ادائیگی نہ کرنے کا بتایا ہے، اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو اس ماہ کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

فلسطینی اتھارٹی کا ٹیکس اسرائیلی حکومت وصول کرتی ہے اور جمع شدہ ٹیکس سے پانی، بجلی اور دیگر خدمات کے پیسے کاٹ کر فلسطینی اتھارٹی کو ادائیگی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیے نے حماس کے حق میں بیان دیا تھا اور خبردار کیا تھاکہ اگر اسرائیل سمجھتا ہے کہ وہ مزاحمتی تحریک حماس ختم کر دے گا تو ایسا نہیں ہوگا۔