شمالی بھارت
زمین کھسک جانے سے 2 مزدور خواتین زندہ دفن
پولیس نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے ضلع رانچی میں زمین کا ایک حصہ کھسک جانے کے باعث دو خواتین زندہ دفن ہوگئیں اور دو کو بچالیا گیا۔

رانچی: پولیس نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے ضلع رانچی میں زمین کا ایک حصہ کھسک جانے کے باعث دو خواتین زندہ دفن ہوگئیں اور دو کو بچالیا گیا۔
پولیس نے وضاحت کی کہ یہ واقعہ دارالحکومت رانچی سے 35 کیلو میٹر دور بیروپولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع موضع بوڑا میں پیش آیا۔
ڈی سی پی بیرو اکھیل کوجور نے بتایا ”چار خواتین کھدوائی کا کام کررہی تھیں جبکہ زمین کا ایک حصہ اندر دھنس گیا۔
دو خواتین جن کی عمر 40 سال اور 23 سال تھی زندہ دفن ہوگئیں۔ دیگر دو خواتین کو جن کی عمر 22 اور 23 سال بتائی گئی ہے بچالیا گیا“۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوایا گیا۔