دہلی

جیل کی سیاست، تعلیم کی سیاست سے زیادہ آسان۔ سسوڈیا کا مکتوب

دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا نے آج عدالتی تحویل میں رہتے ہوئے”تعلیم کی سیاست بمقابلہ جیل کی سیاست“ کے موضوع پر ایک کھلا مکتوب تحریر کیا۔

نئی دہلی: دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا نے آج عدالتی تحویل میں رہتے ہوئے”تعلیم کی سیاست بمقابلہ جیل کی سیاست“ کے موضوع پر ایک کھلا مکتوب تحریر کیا۔

متعلقہ خبریں
منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل سے ایل این جے پی لے جایاگیا
سسوڈیہ کی 103 دن بعد علیل بیوی سے جیل میں ملاقات
منیش سسوڈیہ کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع
منیش سسوڈیا سے سی بی آئی پوچھ تاچھ ملتوی
منیش سسوڈیہ کی کل سی بی آئی میں طلبی

انہوں نے الزام لگایا کہ تعلیم کی سیاست سے بی جے پی کو یہ مسئلہ ہے کہ اس کی وجہ سے ملک تعمیر ہوتا ہے، قائدین نہیں۔ انہوں نے لکھا ”بچوں کو معیاری تعلیم دینے سے کہیں زیادہ آسان سیاسی مخالفین کو جیل بھیج دینا ہے۔

تعلیم کی سیاست سے بی جے پی کو اصل مسئلہ یہ درپیش ہے کہ اس کی وجہ سے ملک کی تعمیر ہوتی ہے، قائدین کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کی سیاست آسان کام نہیں ہے اور یقینا یہ سیاسی کامیابی حاصل کرنے کی ترکیب نہیں ہے۔

آج بی جے پی کے دور حکومت میں شاید جیل کی سیاست جیت رہی ہے لیکن مستقبل تعلیم کی سیاست سے تعلق رکھتا ہے“۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پہلی مرتبہ 7 مارچ کو سسوڈیا سے پوچھ تاچھ کی تھی۔