مشرق وسطیٰ

لبنانی صحافی کے لائیو انٹرویو کے دوران اسرائیل کا میزائل حملہ (خوفناک ویڈیو وائرل)

صحافی کے گھر پر میزائل حملہ کیا گیا اور دھماکے سے صحافی فریم سے ہٹ گئے۔ یہ ویڈیو صحافی فادی بودایا نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بیروت: لبنان پر اسرائیل کے حملے مسلسل شدت اختیار کر رہے ہیں، جن کی مختلف ویڈیوز منظر عام پر آ رہی ہیں۔ حالیہ ویڈیوز میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک لبنانی صحافی کا لائیو انٹرویو اچانک ایک زوردار دھماکے میں بدل گیا۔

متعلقہ خبریں
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
حزب اللہ کے خلاف بیانات دینے والے لبنانی خطیب کا قتل

صحافی کے گھر پر میزائل حملہ کیا گیا اور دھماکے سے صحافی فریم سے ہٹ گئے۔ یہ ویڈیو صحافی فادی بودایا نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ خطرناک واقعہ لبنانی صحافی فادی بودایا کے ساتھ پیش آیا، جو میرا انٹرنیشنل نیٹ ورک کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ میلکم ایکس نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ان کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں فادی بودایا پرسکون انداز میں انٹرویو کر رہے تھے جب اچانک ان کے گھر پر میزائل گرا۔ اس حملے میں فادی بودایا معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے۔ بتایا گیا کہ انہوں نے یہ انٹرویو اسکائپ کے ذریعہ شروع کیا تھا اور کچھ ہی دیر بعد حملہ ہوا۔

اس جان لیوا حادثے کے بعد بہت سے لوگوں نے فادی بودایا کی خیریت جاننے کی کوشش کی۔ حملے کے کچھ دیر بعد فادی بودایا نے ٹوئٹر پر اپنی خیریت کی اطلاع دی اور کہا، "ہر ایک کا شکریہ جنہوں نے مجھے فون کیا، پیغام بھیجا یا مجھ سے ملنے آیا۔”

 انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور جلد ہی اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے واپس آئیں گے۔ ان کی اس پوسٹ کے بعد بہت سے لوگوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحتیابی پر خوشی ظاہر کی۔

a3w
a3w