انٹرٹینمنٹ

مدینہ منورہ میں بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کا جذباتی لمحہ ، روضۂ رسول ﷺ کے سائے میں افطار

حنا خان نے رمضان المبارک کے دوران اپنے کزن منان میر کے ساتھ مکہ مکرمہ کا سفر کیا اور وہاں گزارے گئے افطار و سحری کے لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

مدینہ منورہ: اداکارہ اور گلوکارہ حنا خان نے روضۂ رسول ﷺ کے سامنے روزہ افطار کرنے کے روح پرور لمحات کی ویڈیو شیئر کر کے اپنے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
حیدرآباد سے مدینہ منورہ کیلئے انڈیگو کی راست پروازوں کا آغاز
مسجد نبویؐ میں ایک ہفتہ میں 54 لاکھ زائرین کی آمد
حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!

اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں مدینہ منورہ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ حنا خان روضۂ رسول ﷺ کے سامنے بیٹھتی ہیں، پہلے جائے نماز بچھاتی ہیں اور پھر نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ افطار کے انتظار میں بیٹھ جاتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا:”تمنا تھی کہ مدینے میں روزہ ہو اور سامنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روضہ مبارک ہو۔”

اپنی پوسٹ میں حنا خان نے مدینہ کی روحانی فضاؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید لکھا:”یہ وہ مقام ہے جہاں دل کو چھو لینے والا سکون، جاہ و جلال، ٹھہراؤ اور خوشبو بھری ہوا ہے، یہاں ناقابلِ بیان خوشی اور روحانی تعلق محسوس ہوتا ہے، جہاں سب کچھ بالکل درست لگتا ہے۔”

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ نے روحانی لمحات کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہو، اس سے قبل وہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کر چکی ہیں۔

حنا خان نے رمضان المبارک کے دوران اپنے کزن منان میر کے ساتھ مکہ مکرمہ کا سفر کیا اور وہاں گزارے گئے افطار و سحری کے لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں الحمدللہ، عمرہ 2025 کا کیپشن دیتے ہوئے مزید لکھا:”دل میں آرزو جاگی، اللہ نے قبول فرمائی۔ اللہ پاک! مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، بس مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں۔”