ملک کے پہلے پرائیویٹ راکٹ کی کامیاب لانچنگ، اسرو نے تاریخ رقم کردی
تین گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد آج صبح 11.30 بجے 'پررامبھ' نے آندھراپردیش کے ساحلی مقام سری ہری کوٹہ سے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری۔ حیدرآباد کی اسکائی روٹ ایرو اسپیس کمپنی نے اس راکٹ کو تیار کیا ہے۔
سری ہری کوٹا: ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) نے جمعہ کو ملک کا پہلا پرائیویٹ راکٹ وکرم ایس کو کامیابی سے لانچ کیا جس کا نام ‘پررامبھ’ ہے۔ اس لانچنگ کے ذریعہ اسرو نے خلائی تحقیق کے میدان میں سنہری تاریخ رقم کردی ہے۔
تین گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد آج صبح 11.30 بجے ‘پررامبھ’ نے آندھراپردیش کے ساحلی مقام سری ہری کوٹہ سے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری۔ حیدرآباد کی اسکائی روٹ ایرو اسپیس کمپنی نے اس راکٹ کو تیار کیا ہے۔
اس کا وزن 545 کلوگرام ہے، ٹھوس ایندھن سے چلنے والے اور چھ میٹر لمبے، سب آربیٹل لانچ وہیکل کو ساؤنڈ راکٹ لانچنگ پیاڈ سے چھوڑا گیا۔
تین پے لوڈ کے ساتھ اس راکٹ کی کامیاب لانچنگ کے ساتھ ہی ہندوستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور بڑی چھلانگ لگا دی ہے۔
‘اسکائی روٹ ایئرو اسپیس نے ٹویٹ کیا، ’’دل کی دھڑکن تیز۔ سب کی نظریں آسمان کی طرف ہیں۔ زمین سن رہی ہے۔‘‘