کھیل

شاہین آفریدی 100 وکٹیں مکمل کرنے کے قریب

سری لنکا کے اس دورے کے لیے ٹیم میں شامل ہونے سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر کی نمائندگی بھی کی جس کی وجہ سے انہیں اپنے ورک لوڈ کے مطابق کھیلتے ہوئے ردھم میں آنے کا موقع بھی مل گیا۔

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سیریز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی اب تک 25 ٹیسٹ 99 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جن میں4 بار اننگز میں5 وکٹیں اور ایک بار میچ میں 10 وکٹوں کی قابل ذکر کارکردگی بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
شاہین کو کام کے بوجھ سے راحت دینے پی سی بی کا فیصلہ
ایشیاء کپ سے قبل بمراہ کا جذباتی پیام
’میں ریٹائر اور بوڑھا ہوچکا ہوں‘:محمد عامر
آئی پی ایل 2024 میں پاکستانی کھلاڑی کی انٹری!

شاہین آفریدی نے کہا کہ ’ انجریزکسی بھی کھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہیں لیکن واپسی پر خوشی ہے، میں ہمیشہ ریڈبال کرکٹ سے لطف اندوز ہوا ہوں اور اب میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100وکٹوں سےصرف ایک وکٹ کی دوری پر ہوں جو یقیناً میرے لیے بہت اہم بات ہے۔

سری لنکا کے اس دورے کے لیے ٹیم میں شامل ہونے سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر کی نمائندگی بھی کی جس کی وجہ سے انہیں اپنے ورک لوڈ کے مطابق کھیلتے ہوئے ردھم میں آنے کا موقع بھی مل گیا۔

شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں ’وائٹ بال کھیلنے کے بعد ریڈبال سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگا تاہم کراچی میں کیمپ سے مجھے بہت فائدہ ہوا، ٹیسٹ کرکٹ صبروتحمل کا تقاضہ کرتی ہے جس میں آپ کو اپنے ساتھی بولرز کے ساتھ پارٹنرشپس پر کام کرنا ہوتا ہے۔

گزشتہ سال میں وائٹ بال کرکٹ زیادہ کھیلا لیکن جب میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا تھا تو میں نے میچز کے بعد ریڈ بال سے بھی کئی اوورز کیے تاکہ خود کو اپنے ورک لوڈ کے قریب کرسکوں۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے’ یہ کل ہی کی بات معلوم ہوتی ہے جب میں انجرڈ ہوا تھامیں ہمارے فزیوتھراپسٹ سے بات کررہا تھا، میرے لیے کسی بھی فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے، مجھے امید ہے کہ ہم اس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ابتدا اچھے طریقے سے کریں گے اور اس بار فائنل تک پہنچیں گے پچھلے دو سیزنوں میں ہمیں یہ کمی محسوس ہوئی ہے’۔

a3w
a3w