شمال مشرق

منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

منی پور کی باہری منی پور سیٹ کے لیے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوگئی۔

امپھال: منی پور کی باہری منی پور سیٹ کے لیے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
منی پور میں تازہ تشدد، 11 افراد ہلاک
بہار میں لوک سبھا کے16 امیدواروں کی فہرست کا اعلان، مجاہد عالم شامل
کانگریس، منی پور کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوسرا دن
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
آسام میں مولانا بدرالدین اجمل کی پارٹی کے لوک سبھا امیدواروں کا اعلان

موسم صاف نہ ہونے کے باوجود ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکلنا شروع کر دیا ہے۔

ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو بیرونی منی پور پارلیمانی حلقہ میں تشدد اور ای وی ایم کو نقصان پہنچانے کی رپورٹوں کی وجہ سے تین اسمبلی حلقوں کے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

جمعہ کو یہاں ووٹنگ ہوئی۔

ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔