مشرق وسطیٰ

عمرہ پرمٹ کا اجرا 24 مئی سے بند ہوگا: وزارت حج

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے’16 ذوالقعدہ بمطابق جمعہ 24 مئی 2024 سے عمرہ پرمٹ کا اجرا بند کیا جائے گا جس کا سلسلہ 20 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔

ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے’16 ذوالقعدہ بمطابق جمعہ 24 مئی 2024 سے عمرہ پرمٹ کا اجرا بند کیا جائے گا جس کا سلسلہ 20 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

وزارت کا کہنا ہے ’صرف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ جانے کی اجازت ہوگی‘۔

عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حج سیزن کے حوالے سے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے اندرون مملکت سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پرمٹ کے بغیر صرف وہ غیرملکی ان دنوں مکہ مکرمہ جاسکتے ہیں جن کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر سے جاری کیا گیا ہے۔

بغیرپرمٹ کے جو بھی مشاعر مقدسہ، مکہ مکرمہ، حرمین ریلوے اسٹیشن، مکہ کے دیگر علاقوں یا حج کے مقامات پر موجود ہو گا اس پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔