شمال مشرق

شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال

سی اے اے قومی قانون ہے۔ اپوزیشن‘ بے بنیاد اشتعال انگیز بیان بازی کے ذریعہ جو صورتحال پیدا کررہی ہے وہ آسام کے باشعور شہریوں کو متاثرکرنے والی نہیں۔

گوہاٹی: مرکزی وزیر شربانندسونووال نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) آسام کے اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں
آئیے ،ہم مل کر اپنی ناری شکتی کو بااختیار بنائیں!
پاکستانی عیسائی کو سی اے اے کے تحت ہندوستانی شہریت
ایران سے 40 بحری ملازمین کی رہائی کیلئے ہندوستان کا مطالبہ
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
سی اے اے کے مسئلہ پر کانگریس کے غیر واضح موقف: چیف منسٹر کیرالا

چہارشنبہ کے دن کہا کہ برسرِ اقتدار این ڈی اے ریاست سے لوک سبھا کی کم ازکم 12 تا14 نشستیں جیتے گا۔

مرکزی وزیر جہازرانی وآیوش نے پی ٹی آئی کو انٹرویو میں دعویٰ کیاکہ سماج کے سبھی طبقات بلالحاظ مذہب ذات پات ونسل این ڈی اے حکومت سے خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی اے اے قومی قانون ہے۔ اپوزیشن‘ بے بنیاد اشتعال انگیز بیان بازی کے ذریعہ جو صورتحال پیدا کررہی ہے وہ آسام کے باشعور شہریوں کو متاثرکرنے والی نہیں۔

عام لوگوں کو معلوم ہے کہ یہ قانون ان کے مفاد پر اثرانداز ہونے والا نہیں۔ لوک سبھا الیکشن کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ہمیں ریاست سے 12 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔