کھیل

ٹیم انڈیا کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل

ہرمن پریت کور کی کپتانی والی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آغاز جیت کے ساتھ کرے گی۔ لیکن ہندوستانی ٹیم کو پہلے ہی میچ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شارجہ: ہرمن پریت کور کی کپتانی والی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آغاز جیت کے ساتھ کرے گی۔ لیکن ہندوستانی ٹیم کو پہلے ہی میچ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ونڈے جیت لیا
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
ہند۔پاک میاچ کی وکٹ تبدیلی ہوگی؟
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی
خاتون بولر نے 21ویں صدی کا عیجب ریکارڈ بنا دیا

اس شکست کے بعد ٹیم انڈیا کا سیمی فائنل تک رسائی کا راستہ بہت مشکل ہوگیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں ہندوستان کو 58 رنز سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ اس اسکور کے سامنے ٹیم انڈیا 19 اوور میں 102 رن پر سمٹ گئی۔

پہلے میچ کی شکست نے ہندوستان کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور سیمی فائنل میں جانے کی مساوات کو خراب کردیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 10 ٹیمیں ہیں جنہیں پانچ پانچ کے دو گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے۔ ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

ہندوستان کے گروپ میں نیوزی لینڈ کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا اور سری لنکا شامل ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ سے شکست ہوگئی۔ اس کے بعد ان کیلئے اپنے گروپ کے ٹاپ۔2 میں رہنے کیلئے اپنے آئندہ تین میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔

اگر وہ ایک میچ بھی ہار جاتی ہے تو ٹیم انڈیا کے سیمی فائنل میں جانے کی مساوات بھی بدل جائے گی اور پھر اسے دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑسکتا ہے۔

Photo Source: @sports_tak

a3w
a3w