حیدرآباد

اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہمارا فرض: ڈاکٹر ایم اے فردین

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان و ادب کے ڈائریکٹر محترم ڈاکٹر شمس اقبال کو آل انڈیا اردو ماس کی جانب سے تہنیت و مبارکباد دی گئی۔

نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان و ادب کے ڈائریکٹر محترم ڈاکٹر شمس اقبال کو آل انڈیا اردو ماس کی جانب سے تہنیت و مبارکباد دی گئی۔ یہ تقریب ایک سہ روزہ ورکشاپ کے کامیاب انعقاد کے موقع پر منعقد ہوئی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کا اردو زبان میں پوسٹر کی اجرائی

ڈاکٹر مختار احمد فردین، صدر آل انڈیا اردو ماس، نے ڈاکٹر شمس اقبال کو اپنی کتاب "پرورش لوح و قلم” کا تحفہ پیش کیا اور انہیں شال پوشی کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اردو ہماری قیمتی وراثت ہے اور اس کی ترقی کے لیے نوجوانوں تک اس کی پہنچانا ہمارا فرض ہے۔

ڈاکٹر فردین نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ اردو زبان و ادب کو نسل نو تک پہنچایا جائے، اور اس کام کے لیے ڈاکٹر شمس اقبال اور ان کی پوری ٹیم قابلِ ستائش ہیں۔ تقریب کے دوران، ماہرین زبان و ادب کی خدمات انجام دینے والے شخصیات نے بھی اپنی شرکت سے اس پروگرام کی اہمیت کو بڑھایا۔

ڈاکٹر فردین نے شرکاء سے یہ عہد کرنے کی اپیل کی کہ اردو زبان کو فروغ دینا ہر ایک کا اخلاقی فرض ہے اور ہمیں اس قیمتی وراثت کی حفاظت کرنی چاہیے۔ انہوں نے نیک تمناؤں کے ساتھ محبان اردو اور دنیائے ادب کے لیے دعا بھی کی۔

a3w
a3w