تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے پون کلیان کی تیاری

پارٹی صدر پون کلیان کی ہدایت کے مطابق 32 حلقوں میں پارٹی کے ذمہ داروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ تمام اپنے اپنے الاٹ کردہ حلقوں کا دورہ کریں گے اور رپورٹ تیار کریں گے۔

حیدرآباد: پاور اسٹار پون کلیان کی سیاسی جماعت جناسینا پارٹی آئندہ تلنگانہ کے عام انتخابات میں مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

پارٹی صدر پون کلیان کی ہدایت کے مطابق 32 حلقوں میں پارٹی کے ذمہ داروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ تمام اپنے اپنے الاٹ کردہ حلقوں کا دورہ کریں گے اور رپورٹ تیار کریں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

جناسینا کے قیام کے بعد سے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے کے لئے کام کرنے والوں کو مزید مواقع فراہم کرنے کے ارادے سے پہلے مرحلے میں 32 افرادکوذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار سے سیاستداں بن جانے والے پون کلیان کی یہ پارٹی پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے انتخابات میں حصہ لیتی آرہی ہے۔ اے پی اسمبلی میں اس کا ایک رکن اسمبلی ہے۔

a3w
a3w