میڈیا سے بچنے جیکولین فرنانڈیز وکیل کے لباس میں حاضر عدالت
200 کروڑروپئے کی تاوان وصولی کیس جس میں کروڑ پتی دھوکہ باز سکھیش چندر شیکھر ملوث ہے، کے سلسلہ میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز نے آج وکیلوں کا لباس پہن کر پٹیالہ ہاؤز کورٹ میں داخل ہوئی۔

نئی دہلی: 200 کروڑروپئے کی تاوان وصولی کیس جس میں کروڑ پتی دھوکہ باز سکھیش چندر شیکھر ملوث ہے، کے سلسلہ میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز نے آج وکیلوں کا لباس پہن کر پٹیالہ ہاؤز کورٹ میں داخل ہوئی۔
سیاہ لباس پہن کر اس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں جو بڑی تعداد میں عدالت کے باہر موجود تھے، کو جل دینے کی کوشش کی۔ فرنانڈیز نے مستقل ضمانت منظور کرنے کے لیے عدالت میں درخواست داخل کی ہے۔
عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت 22 اکتوبر مقرر کی۔ اس تاریخ کو عدالت درخواست ِ مستقل ضمانت کی سماعت کرے گی۔ اسی دن کیس کے تعلق سے دستاویزات کی جانچ بھی کی جائے گی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے حال ہی میں دوسری چارج شیٹ بھی داخل کی، جس میں جیکولین فرنانڈیز کو ایک ملزم کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
مذکورہ کیس میں جیکولین اور دوسری بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی پہلے ہی اپنے بیانات قلمبند کرائے ہیں۔ قبل ازیں ای ڈی نے فرنانڈیز کے 7.2 کروڑ روپئے مالیتی فکس ڈپازٹ کھاتوں کو قرق کرلیا ہے۔ ای ڈی نے ان اثاثوں کو جرم کے ذریعہ اداکارہ کو حاصل ہونے والی آمدنی قرار دیا ہے۔
ای ڈی نے گزشتہ فروری میں چندر شیکھر کی مبینہ مددگار پنکی ایرانی، جس نے بالی ووڈ اداکاراؤں کو چندر شیکھر سے متعارف کرایا تھا، کے خلاف استغاثہ کی پہلی شکایت داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا کہ پنکی ایرانی فرنانڈیز کے لیے قیمتی تحائف کا انتخاب کرتی تھی اور سکھیش چندر شیکھر کی جانب سے تحائفی اشیاء کی قیمت ادا کرنے کے بعد ان کے گھروں کو پہنچاتی تھی۔