کھیل

آئی سی سی رینکنگ: اشون ٹسٹ بولرس کی رینکنگ میں پہلے مقام پر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹسٹ پلیئرز کی عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر آگئے۔

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹسٹ پلیئرز کی عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر آگئے۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم
بابر اعظم آئی سی سی ایوارڈ کیلئے نامزد
بابراعظم کو ہندوستان کے اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیاگیا

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹسٹ کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ٹراویس ہیڈ 874 پوائنٹس کے ہمراہ دوسرے جبکہ کپتان بابراعظم دو درجے ترقی پاکر 862 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دو درجہ تنزلی کے بعد 855 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھے جبکہ مارنوس لبوشین 849 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

اگر بابر سری لنکا کے خلاف 16 جولائی سے شروع ہونے والی آئندہ دو میچوں کی ٹسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو وہ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کیلئے ولیمسن کو چیلنج کرسکتے ہیں۔

ٹاپ 10 ٹسٹ بولرس کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف سیریز میں ان ایکشن ہوں گے، وہ ایک درجہ ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ ہندوستان کے روی اشون 860 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

دوسری جانب ونڈے کرکٹ کی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔ بابراعظم بدستور 886 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ فخر زمان اور امام الحق تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ٹی 20 کی عالمی رینکنگ میں ہندوستان کے سوریا کمار یادو پہلے جبکہ محمد رضوان اور کپتان بابراعظم بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

a3w
a3w