آندھراپردیش

جگن، سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں حاضر

وہ گناورم ایئرپورٹ سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ بیگم پیٹ ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے براہِ راست نامپلی سی بی آئی کورٹ پہنچے۔ واضح رہے کہ جگن موہن ریڈی 2013 کے ستمبر سے اس کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و وائی ایس آرکانگریس کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی آج سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
وویکا نندا ریڈی قتل کیس، اویناش ریڈی کی سی بی آئی عدالت میں حاضر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


وہ گناورم ایئرپورٹ سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ بیگم پیٹ ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے براہِ راست نامپلی سی بی آئی کورٹ پہنچے۔ واضح رہے کہ جگن موہن ریڈی 2013 کے ستمبر سے اس کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔


جگن کی جانب سے عدالت میں شخصی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی لیکن سی بی آئی نے اس کی شدید مخالفت کی۔ سی بی آئی نے مؤقف ظاہر کیا کہ گزشتہ 6برسوں سے جگن عدالت میں ذاتی طور پر پیش نہیں ہو رہے اس لئے ان کا ذاتی طور پر حاضر ہونا ضروری ہے۔


ان ہی حالات کے پیشِ نظر عدالت نے حکم دیا تھا کہ وہ کل تک لازمی شخصی طور پر حاضر ہوں۔ اسی ہدایت کے بعد جگن موہن ریڈی آج عدالت میں حاضر ہوئے۔