حیدرآباد

کانگریس اور مجلس میں خفیہ مفاہمت،اکبر اویسی کا عبوری اسپیکر بننا واضح ثبوت:کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہا کہ سینئر ترین قائد کی موجودگی میں اسپیکر اسمبلی کا انتخاب کیا جاناچاہئے۔ ریڈی نے کہا کہ بی جے پی، گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے اسپیکر کے انتخاب کے عمل کو روک دینے کا مطالبہ کرے گی۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے پھر ایک کانگریس اور مجلس کے درمیان خفیہ مفاہمت کا الزام عائد کیا۔ بی جے پی کے نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری تقریب میں عدم شرکت کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصولاً اسمبلی کے سینئر ترین رکن کو عبوری اسپیکر بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد

 مگر کانگریس نے اکبر الدین اویسی کو عبوری اسپیکر بناتے ہوئے ان روایات سے انحراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر ترین قائد کی موجودگی میں اسپیکر اسمبلی کا انتخاب کیا جاناچاہئے۔ ریڈی نے کہا کہ بی جے پی، گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے اسپیکر کے انتخاب کے عمل کو روک دینے کا مطالبہ کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس اور کانگریس کے درمیان خفیہ معاہدہ کی وجہ سے ہی اکبر الدین اویسی کو عبوری اسپیکر بنایا گیا۔ کانگریس چاہئے کتنی ہی کوشش کرلے اس کی حکومت زیادہ دنوں تک چلنے والی نہیں ہے اور بہت جلد حکومت گرجائے گی۔

 کانگریس حکومت کو بچانے کیلئے ہی مجلس کے ساتھ دوستی کی جارہی ہے۔ دوسری طرف آج اکبر الدین اویسی کو عبوری اسپیکر بنائے جانے کے خلاف بی جے پی کو منتخب اراکین اسمبلی نے احاطہ اسمبلی میں گاندھی کے مجسمہ کے سامنے احتجاج منظم کرنے کی کوشش کی۔

 تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔ جس کے بعد بی جے پی اراکین نے اسمبلی کی گیٹ نمبر2 کے سامنے بیٹھ گئے۔ پولیس اور بی جے پی ایم ایل ایز کے درمیان بحث وتکرار بھی ہوئی۔