حیدرآباد

جماعتِ اسلامی ہند ملک پیٹ کی جانب سے مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

جماعتِ اسلامی ہند ملک پیٹ، سعیدآباد ڈویژن کے زیرِ اہتمام اور مسلم میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہاسپٹل کے تعاون واشتراک سے آج نیو ایرا انٹر نیشنل ہائی اسکول میں ایک مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ، جو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

حیدرآباد: جماعتِ اسلامی ہند ملک پیٹ، سعیدآباد ڈویژن کے زیرِ اہتمام اور مسلم میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہاسپٹل کے تعاون واشتراک سے آج نیو ایرا انٹر نیشنل ہائی اسکول میں ایک مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ، جو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

متعلقہ خبریں
مفت ختنہ کیمپ
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

کیمپ میں امراضِ عامہ، امراضِ نسواں، امراضِ چشم، ہڈیوں کے امراض اور امراضِ اطفال کے ماہر و تجربہ کار ڈاکٹروں نے سیکڑوں مریضوں کی تشخیص کرکے دوائیں تجویز کیں ۔ ناظمِ ڈویژن جناب عبدالباری کے مطابق، بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے اس کیمپ سے استفادہ کیا۔ مریضوں کے لیے جنرل لیب معائنوں کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔نیز بون ڈینسٹی ٹیسٹ کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی۔

اس موقع پر امیرِ مقامی جماعتِ اسلامی ہند ملک پیٹ جناب محمد مجیب الاعلیٰ اور جناب سید محمد عبدالقادر ناصر، وائس پریسیڈنٹ مسلم میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہاسپٹل عثمان پورہ، جناب محمد عمر مالک نیوایرا انٹرنیشنل ہائی اسکول اور جناب محمد عبدالودود سکریٹری الخیر ملک پیٹ نے انتظامات کا جائزہ لیا اور منتظمین و والنٹیئرز کے جذبہ خدمتِ خلق کی ستائش کی۔