جمعیت القریش کی جانب سے ایم آئی ایم کی تائید کا اعلان
جمعیت القریش تلنگانہ کی جانب سے اسمبلی انتخابات میں تمام مجلسی امیدواروں کی تائید کا اعلان کیا گیا۔آج نوجوانان جمعیت القریش نے اردو گھر مغل پورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
حیدرآباد: جمعیت القریش تلنگانہ کی جانب سے اسمبلی انتخابات میں تمام مجلسی امیدواروں کی تائید کا اعلان کیا گیا۔آج نوجوانان جمعیت القریش نے اردو گھر مغل پورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
جائنٹ سکریٹری تلنگانہ جمعیت القریش منصور چودھری نے بتایا کہ مجلس اتحاد المسلمین کے تمام امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے قریش برادری کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم وہ واحد جماعت ہے جو ہمیشہ جمعیت القریش کے ساتھ ان کے مسائل کی یکسوئی کے لئے پیش پیش رہی۔
جب بھی چیف منسٹر سے نمائندگی کی ضرورت پڑی مجلس نے قریش برادری کا ساتھ دیا۔جب بھی ریاستی وزیر داخلہ یا ڈائرکٹر جنرل پولیس یا محکمہ انیمل ہسبنڈری یا دیگر متعلقہ محکمہ جات سے نمائندگی کی بات آئی ایم آئی ایم بلخصوص صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی کی سرپرستی و تعاون ہمیشہ حاصل رہا۔
منصور چودھری نے کہا کہ ایم آئی ایم کے تمام امیدواروں کو کامیاب کرنے کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ تمام امیدوار عوام کے درمیان میں رہتے ہوئے بلا لحاظ مذہب ذات پات عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔
اس لئے قریش برادری اپنا اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے تمام9 مجلسی امیدواروں کی تائید کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے قریش برادری سے اپیل کی کہ وہ تمام مجلسی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم میں حصہ لیں اور اپنا قیمتی ووٹ مجلسی امیدواروں کو ہی دیں۔
اس موقع پر منصور چودھری کے ساتھ خالدہاشم قریشی‘یامین چودھری، حافظ محمد بابا‘شرف الدین قریشی، محمد جلال الدین قریشی، شہاب الدین قریشی، عتیق قریشی جاوید، بشیر قریشی، حامد قریشی، محسن قریشی‘الکریمی قدیر قریشی، اسلم قریشی، الیاس قریشی، بابا قریشی، ابراہیم قریشی موجود تھے۔