جرائم و حادثات

خاتون پارٹنر کا بے رحمانہ قتل، قاتل نے نعش کے ٹکڑوں کو مکسر میں پیس کر کوکر میں پکایا

گھر سے بدبو آنے پر سوسائٹی والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس گھر میں داخل ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو موقع سے حراست میں لے لیا ہے۔

ممبئی: ممبئی کے میرا روڈ قتل کیس میں رہنے والے ایک شخص نے اپنی ساتھی کو قتل کرکے اس کی نعش کو کوکر میں پکاکر اور مکسر میں پیس کر ٹھکانے لگانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ انتہائی غیر انسانی اور قابل مذمت ہے۔

متعلقہ خبریں
قدیم کیس میں ملے پلی قیصر گرفتار
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
بیٹے نے لذیز کھانہ نہ دینے پر ماں کو ہلاک کردیا
1974 کے قتل کیس میں 80 سالہ ملزم کوسزائے عمر قید
عدالت نے ایک شخص اور خاندان کے 5 ارکان کو ہلاکت کے الزام سے بری کردیا

پولیس کے مطابق 56 سالہ منوج ساہنی اور 32 سالہ سرسوتی ویدیا تین سال سے لیو ان ریلیشن میں رہ رہے تھے۔

گھر سے بدبو آنے پر سوسائٹی والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس گھر میں داخل ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو موقع سے حراست میں لے لیا ہے۔

ملزم نے نعش کو ٹھکانے لگانے کیلئے اس کے ٹکڑے کردیئے تھے۔ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ان ٹکڑوں کو کٹر مشین سے کاٹا گیا تھا۔ خاتون کو دو تین روز قبل قتل کیا گیا تھا۔

بتادیں کہ میرا روڈ پر گیتا آکاش دیپ بلڈنگ کے سومیش شریواستو نے سب سے پہلے گھر سے بدبو آنے کی شکایت کی تھی اور دوسرے ساتھ والے مکان میں رہنے والے وویک سریواستو ہیں۔

یہ واقعہ ممبئی میں میرا روڈ کے گیتا نگر میں گیتا کاش دیپ سوسائٹی کی ساتویں منزل پر فلیٹ نمبر 704 میں پیش آیا۔ فلیٹ 704 کے بالکل سامنےوالے فلیٹ میں رہنے والے سومیش سریواستو نے بدبو آنے پر پہلے فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن دروازہ نہیں کھلا۔ ایک بار اس نے گھر سے اسپرے کے چھڑکاؤ کی آواز بھی سنی۔

چہارشنبہ کو جب ملزم منوج ساہنی نیچے ملا تو اس نے اسے بدبو کے بارے میں بتایا تو منوج نے کہاکہ وہ باہر سے چیک کریں گے، لیکن تب تک سوسائٹی نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے گھر کو کھولا تو بیڈ پر کالا پلاسٹک پڑا تھا اور نعش کے ٹکڑے کچن میں تین بالٹیوں میں رکھے گئے تھے تاہم یہ شناخت کرنا مشکل تھا کہ یہ ٹکڑے کس حصے کے ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ یہاں کوئی دونوں کے بارے میں نہیں جانتا۔ پڑوسیوں کو بھی واقعہ کے بعد ہی نام معلوم ہوا۔ دونوں نے عمارت میں کسی سے بات چیت نہیں کی تھی۔ سونم جس فلیٹ میں رہتی تھی وہ بلڈر کا ہے دونوں کرایہ پر رہتے تھے۔ گھر میں دو کٹر مشینیں بھی تھیں۔