کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 : ہند۔پاک میاچ کے ٹکٹوں کی زبردست مانگ

ٹکٹوں کی فروخت کی پہلی کھیپ 15 اگست سے شروع ہوئی تھی اور صرف 3 گھنٹے میں تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔ میاچس کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ کیاجا رہاہے۔

دبئی: ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہورہا ہے لیکن 28 اگست کو اس ٹورنامنٹ کا زبردست میچ کھیلا جائے گا جب ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

حال ہی میں خبر آئی تھی کہ شائقین اس میچ کو دیکھنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ لوگ ٹکٹوں کیلئے گھنٹوں لائن میں کھڑے رہتے ہیں لیکن انہیں ٹکٹ نہیں مل رہے۔

ٹکٹوں کی فروخت کی پہلی کھیپ 15 اگست سے شروع ہوئی تھی اور صرف 3 گھنٹے میں تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔ میاچس کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ کیاجا رہاہے۔

ٹکٹ جو پہلے 2,500 درہم میں طے کیے گئے تھے وہ بڑھ کر 5,500 درہم ہوگئے ہیں۔ عام داخلہ ٹکٹ جس کی قیمت 250 درہم ہے، 2,500 درہم میں دوبارہ فروخت کیلئے درج ہے۔

ہند۔پاک میچ کا یہ جنون نہ صرف تھمے گا بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچ کے تعلق سے شائقین میں ٹکٹوں کی زبردست مانگ ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 23 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں ایم سی جی گراؤنڈ میں ٹکرائیں گی۔ ایک اندازے کے مطابق اس میچ کو دیکھنے کیلئے 90,000 سے زائد تماشائی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے سی ای او مچل اینرائٹ نے کہاکہ اس میچ کو لیکر ہندوستان اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتاہے۔ ایم سی جی بھی دنیا کے سب سے بڑے میدانوں میں سے ایک ہے پھر بھی ہم تماشائیوں کی ٹکٹوں کی مانگ کو پورا نہیں کر پارہے ہیں۔

جب سے ان دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیریز رکی ہے، شائقین ان دونوں کے درمیان کوئی میچ نہیں چھوڑنا چاہتے۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی یہ دونوں ٹیمیں آپس میں ٹکراتی ہیں تو ٹکٹوں کی شدید قلت ہو جاتی ہے۔28 اگست کو ہونے والے ایشیاء کپ مقابلہ کا بھی یہی حال ہے۔