دہلی

بلڈورز کارروائی سے متاثرافراد کو جمعیۃعلماء ہند نے عبوری مددفراہم کی:مولانا ارشد مدنی

وفدنے چودھری آفتاب ایم ایل اے نوح سے ملاقات کرکے موجود صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور بلڈوزر کارروائی کے خلاف چندی گڑھ ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کرنے کے سلسلہ میں باتیں کیں۔

نئی دہلی: جمعیۃعلماء ہند کا ایک وفدمولانا ارشد مدنی صدرجمعیۃعلماء ہند کے حکم پر نوح کے فساد زدہ اور بلڈوزر کی کارروائی کے زد میں آئے علاقوں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔یہ اطلاع جمعیتہ علمائے ہند کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات

وفدنے چودھری آفتاب ایم ایل اے نوح سے ملاقات کرکے موجود صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور بلڈوزر کارروائی کے خلاف چندی گڑھ ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کرنے کے سلسلہ میں باتیں کیں۔

 اسکے بعد شہید حسن خاں میواتی نلہڑ میڈیکل کالج کے قرب میں بلڈوزر کارروائی سے مسمار دوکان و مکان کا جائزہ لیاسڑک کے دونوں طرف تمام دکانیں مسمار کردی گئی ہیں، نلہڑ گاؤں کے جنگل میں پہاڑ کے دامن میں غریب مسلمانوں کی بستی کوپوری طرح سے اجاڑ دی گئی ہیں۔

وفد نے یہاں 8بے حدضرورتمند خاندانوں کی فوری طورپر نقد مالی مدد کی اس کے بعد یہ وفدمیوات قصبہ تاوڑوپہنچا۔ تاؤڑو سوہنہ روڈ پر درجنوں بلڈوز کی گئی دکانوں کے مالکان سے ملاقات کی، ان میں سے کئی ساری دکانیں ذاتی زمین پر شاہراہ سے قانونی فاصلے پر بنائی گئی تھیں واپسی پر نوح چوک اور بس اڈے کے ارد گرد خاکستر کچی اور پکی دکانیں منہدم نظر آئیں۔

 نوح کا مشہور کئی منزلہ سہارا ریسٹورینٹ بھی زمین بوس کردیا گیا ہے, پنگواں میں ایک مکان منہدم کر دیا گیا ہے یہاں بھی متأثرین کی مالی مدد کی گئی فیروز پور پونہانہ شاہ راہ پر موضع چاندڑاکا میں بھی کئی دکانوں کو توڑ دیا گیا ہے۔ وفد نے محسوس کیا کہ ہر جگہ لوگ ڈرے سہمے ہوئے ہیں۔ بلڈوز کی اس کارروائی کی زدمیں بعض غیرمسلموں کے مکانات اوردوکانیں بھی آئی ہیں۔

صدرمحترم کی خصوصی ہدایت پر وفد نے ان لوگوں سے بھی ملاقات کی اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ جمعیۃعلماء ہند انہیں بھی ہر ممکن مدد فراہم کرانے کی کوشش کرے گی، اس لئے کہ جمعیۃعلماء ہند اپنے قیام سے اب تک مذہب سے اوپر اٹھ کر اپنی فلاحی اورامدادی سرگرمیاں انجام دیتی آئی ہے۔

 اس نے مذہب کی بنیادپر کبھی کوئی کام نہیں کیا بلکہ جو بھی کیا ہے انسانیت کی بنیادپر کیا ہے،جمعیۃعلماء ہند ملک کی جدو جہد آزادی سے لیکر آزاد ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں مسلسل ایک قا ئدانہ کردار ادا کرتی آئی ہے، اس نے ہمیشہ انسانیت نوازی اور انسانی خدمت کو اولیت دی ہے۔

 قدرتی آفات ہوں یا سماجی مسائل یا ملکی معاملات ہوں یا کوئی ملی مسئلہ ہو، دہشت گردی میں ماخوذ کئے گئے بے گناہوں کو انصاف دلانے کی جدوجہد ہو یا فسادات سے متاثر افراد کی امداد اور ان کی بازآبادکاری کا مسئلہ ہو، ملک میں سیلاب سے آنے وانی تباہی ہو یا پھر سیاسی وسماجی امتیاز کا شکار ہونے والے لوگوں کی رہنمائی کا معاملہ ہو جمعیۃ علماء ہند نے کسی مذہبی تفریق کے بغیر سب کی بہبود کے لئے انسانی بنیاد پر کام کیا ہے۔

جمعیتہ علمائے ہند نے اپنے اسی قومی وملی مش کے تحت نوح میوات واطراف کے علاقوں میں فسادات کے بعد بلا لحاظ مذہب وملت راحت رسانی کا کام شروع کردیا ہے وفد کا یہ دورہ ابھی جاری رہے گا، تاکہ تمام متاثرین تک برقت رسائی حاصل کرکے ان تک عبوری امدادپہنچائی جائے ۔

واضح ہوکہ ظالمانہ طریقہ سے جائز زمینوں پر تعمیر کی گئی دوکانوں اورمکانوں کو مسمارکئے جانے کے خلاف جمعیۃعلماء ہند کل پنجاب اینڈہریانہ ہائی کورت میں ایک پٹیشن بھی داخل کرنے جارہی ہے، وفدمیں الحاج میانجی محمد رمضان مالب، ضلع نوح میوات مولانا محمد الیاس صاحب جھمراوٹ نائب صدر جمعیۃ علماء میوات مولانا محمد راشد صاحب مہتمم مدرسہ دارالعلوم محمدیہ میل کھیڑلا۔ جنرل سیکریٹری راجستھان، مولانا شریف صاحب گنگوانی محمد نعیم۔ میل مدرسہ حاجی اختر صاحب کاٹپوری حاجی گل دین صاحب پنگواں مولانا یحییٰ صاحب مفتاحی و دیگرحضرات شامل تھے۔