حیدرآباد

جمعیۃ علماء کا عشرہ اصلاح معاشرہ کے انعقاد کا فیصلہ، اجلاس سے مفتی تجمل حسین قاسمی‘حافظ پیر خلیق احمد صابر و دیگر کاخطاب

مولانا شاہ سید احسان الدینقاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی زیر صدارت حضرت مولانا مفتی تجمل حسین صاحب قاسمی ناظم شعبہ اصلاح معاشرہ جمعیۃعلما ء تلنگانہ کی زیر نگرانی ، شعبہ اصلاح معاشرہ کے ذمہ داران کا ایک اجلاس ۳/ جنوری2026ء بروز ہفتہ بمقام مسجدحسینی‘ وجئے نگر کالونی منعقد ہوا۔

حیدرآباد: مولانا شاہ سید احسان الدینقاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی زیر صدارت حضرت مولانا مفتی تجمل حسین صاحب قاسمی ناظم شعبہ اصلاح معاشرہ جمعیۃعلما ء تلنگانہ کی زیر نگرانی ، شعبہ اصلاح معاشرہ کے ذمہ داران کا ایک اجلاس ۳/ جنوری2026ء بروز ہفتہ بمقام مسجدحسینی‘ وجئے نگر کالونی منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

جس میں ریاست تلنگانہ کہ اضلاع کے نوتشکیل شدہ اصلاح معاشرہ کمیٹیوں کے ذمہ داران نے شرکت۔حضرت مولانا مفتی تجمل حسین صاحب قاسمی ناظم شعبہ اصلاح معاشرہ نے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے اصلاح معاشرہ کی اہمیت‘ضرورت اور اسکے لئے احتیار کئے جانے والے طریقہ کار کو تفصیل سے بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ جامعیت ‘جمعیت اور اجتماعیت کسی بھی دینی کام کے بنیادی اصول ہیں۔

مفتی صاحب نے کہا کہ مساجد میں درس قرآن ودرس حدیث کا اہتمام اصلاح معاشرہ کیلئے سب سے کارگر ثابت ہوسکتا ہے اس لئے جگہ جگہ اس کا اہتمام ہو۔مفتی صاحب نے کہا کہ اضلاع میں نکاح کے لئے آمنے سامنے پروگرام منعقد کرتے ہوئے اسراف‘جہیز اور لین دین سے پاک آسان اور مسنون نکاح کےلئے تر غیب دی جاسکتی ہے۔محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب خادم جمعےۃ علماء نےکہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی جمعیۃ علمائ تلنگانہ کی جانب سے 21/جنوری تایکم /فروری 2025؁’ عشرہ اصلاح معاشرہ کا اہتمام کیا جائیگا۔ اور اضلاع میں ایک روزہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔

جس میں ضلع سطح کے ذمہ داران کا اجلاس دوپہر میں خواتین کا اجتماع‘ عصر کے بعد لائحہ عمل کو قطعیت اور شام میں اجلاس عام منعقد ہوگا۔ حافظ پیر خلیق احمد صاحب نے کہا حیدرآباد میں سب سے پہلے منظم اصلاح معاشرہ کے جلسے جمعیۃ علماء ہی کے بیانر تلے منعقد ہوئے۔جنرل سیکریٹری صاحب نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اصلاح معاشرہ کیلئے منتخب نوجوان علماء و حفاظ کی ایک بڑی تعداد آج یہاں موجود ہے۔ اس کام کو حضرت مفتی تجمل حسین صاحب قاسمی ناظم شعبہ اصلاح معاشرہ کی رہنمائی اور نگرانی میں انجام دینے کیلئے تیا ر ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حضرت مفتی صاحب کی نگرانی میں انشاءاللہ اللہ یہ شعبہ مزید فعالیت کے ساتھ کام کریگا۔اس موقع پر حضرت مولانا مصدق القاسمی صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے بھی تمام ذمہ داران کو اس شعبہ سے جڑکر قوم وملت کی خدمت کرتے ہوئے جمعےۃ کو مستحکم کرنے کی تلقین کی۔

قبل ازیں حضرت مولانا عبدالملک صاحب مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع حیدرآباد ‘حضرت مولانا مفتی الیاس صاحب قاسمی رکن عاملہ ریاستی جمعیۃ علماء وجنرل سکریٹری جمعیۃ علمائ ضلع نرمل ‘حضرت مولانا محمد یونس صاحب قاسمی رکن عاملہ ریاستی جمعیۃ علماء وصدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر اور مولانا محمد مسیح الدین قاسمی صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیۃ علمائ وصدر جمعیۃ علماء ضلع میدک نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔آخر میں شرکائ اجلاس نے اصلاح معاشرہ کے ضمن میں اپنی تجاوزیز اور آرا بھی پیش کیں۔

حضرت مفتی تجمل حسین صاحب کی دعائ پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔اس اجلاس میں اضلاع سے اصلاح معاشرہ کے ناظم اور نائب ناظم حضرات حضرات مثلامولانا عبد الملک مظاہری صاحب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع حیدرآباد ‘ مولانا حبیب الرحمن صاحب حسامی نائب ناظم اصلاح معاشرہ حیدرآباد ‘ مولانا غفران شاہد صاحب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع نرمل ‘ مولانا شیخ سلمان قاسمی صاحب نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع نرمل ‘ مولانا ا بوذر بن حامد صاحب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع عادل آباد

"مفتی شعبہ فیصل نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع عادل آباد ‘ مولانا حمایت اللہ صاحب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع کھمم‘مولانا عبد العلیم صاحب نائب صدر اصلاح معاشرہ ضلع کھمم ” مولانا نوشاد اختر صاحب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع ورنگلمولانا ناصر صاحب نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع ورنگل حضرت مولانا عتیق صاحب مدظلہ ناظم اصلاح معاشرہ ضلع سنگاریڈی ‘مفتی عمر فاروق صاحب نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع سنگاریڈی ‘حضرت مفتی عمر فاروق صاحب مدظلہ ناظم اصلاح معاشرہ ضلع کریم نگرمفتی عبد العلیم صاحب قاسمی نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع کریم نگر مولانا مقیت صاحب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع نلگنڈہ

مولانا عابد انجم رشدی صاحب نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع نلگنڈہ محترم حافظ نثار صاحب پرگی ناظم اصلاح معاشرہ ضلع وقارآباد ڈاکٹر حافظ عبد السلام صاحب نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع وقار آباد مفتی نوشاد صاحب قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ ضلع مےٹر چل مفتی محمود عالم صاحب قاسمی نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع مےٹر چلمفتی آصف الدےن صاحب قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ ضلع رنگارےڈیمفتی عبد الحی صاحب قاسمی نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع رنگاریڈی ‘مو لانا نصیر الدین رشادی صاحب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع نارائین پیٹ

مولانا عاصم حسین صاحب نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع نارائین مولانا محمد ابرار صاحب قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ ضلع گدوال حافظ عبد القیوم صاحب نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع گدو ال مفتی عبد السلام صاحب قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ ضلع سدی پیٹ مفتی کلیم صاحب قاسمی نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع سدی پیٹ

حافظ عبد الجلیل صاحب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع کتہ گوڑم مفتی رفیق صاحب نائب ناظم اصلاح معاشرہ کتہ گوڑم ‘مولانا احمد عبداللہ صاحب قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ ضلع جگتیال مولانا مبشر عالم خان صاحب نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع جگتال مفتی محمد صابر علی صاحب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع میدک مولانا ہاشم صاحب نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع میدک

مولانا عبد الرحمن صاحب رشادی ناظم اصلاح معاشرہ ضلع محبوب نگرمولانا محمد نجم الدین صاحب رشادی نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع محبو ب نگر حافظ سعید بن عبد اللہ صاحب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع آصف آبادمولانا محمد پرویز صاحب نائب ناظم اصلاح معاشرہ ضلع آصف آباد۔اس کے علاوہ دیگر اضلاع کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔