ایک شخص کے کان سے زندہ مکڑی رینگتے ہوئے نکل آئی، ویڈیو وائرل
ویڈیو میں ایک شخص لیٹا ہوا ہے ،اگلے ہی لمحے میں ایک اور آدمی کو کان میں دوا ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر ایک زندہ مکڑی رینگتی ہوئے کان سے باہر نکل آتی ہے۔
حیدرآباد: جب آپ اپنے قریب مکڑی کو دیکھتے ہیں تو آپ کا پہلا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ یا تو مکڑی سے دور بھاگنا یا اُس کی تعریف کرنا اور اُسے غور سے دیکھنا۔ لیکن اگر مکڑی آپ کے جسم پر رینگتی ہے یا آپ کے کان میں چلی جاتی ہے تو آپ کیا کریں گے؟ ڈر لگتا ہوگا۔
حال ہی میں ایک شخص کے ساتھ ایسا ہی ہوا۔ ٹویٹر پر ایک شخص کے کان سے مکڑی کے باہر نکلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ٹویٹرپیج Oddly Terrifying نے اس وائرل ویڈیو کو شیئر کیا۔
ویڈیو میں ایک شخص لیٹا ہوا ہے ،اگلے ہی لمحے میں ایک اور آدمی کو اس کے کان میں دوا ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر ایک زندہ مکڑی رینگتی ہوئے کان سے باہر نکل آتی ہے۔
یہ ویڈیو صرف دن دن پہلے شیئر کیا گیا تھا۔ پوسٹ ہونے کے بعد سے اب تک اس ویڈیو کو 5.7 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔ اس کلپ کو بہت سے ویوز اور لائکس بھی مل چکے ہیں۔
پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ایک شخص نے لکھا کہ رات کو جب بھی میرے کان میں خارش ہوتی ہے تومجھے لگتا ہے کہ ایسا ہورہا ہے۔ ایک اور شخص نے پوسٹ کیا کہ بالکل ٹھیک، جب میرے پاس ایک مریض آیا تھا جس نے کہا کہ اس کے کان میں کچھ ہے، جیسے ہی میں نے اوٹو اسکوپ اندر ڈالا وہ ( مکڑی) باہر بھاگ گئی۔
ایک اور شخص نے کہاکہ کئی سال پہلے ایک کیڑا میرے کان میں داخل ہوا تھا ، میں نے اُسے باہر نکالنے کیلئے اپنا کان روشنی کے نیچے رکھا تھا۔