تلنگانہ

جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے تانڈور میں “خون عطیہ کیمپ”کا انعقاد

بویانی منوہر ریڈی نے کہاکہ جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی رفاہی خدمات سے میں ذاتی طور پر واقف ہوں اور ہمیشہ میرا تعاون جمعیۃ کے ساتھ رہیگا نیز سواپنا پریمل چئیرپرسن تانڈور میونسپل کارپوریشن نے بھی جمعیۃ علماء کے خدمات کی خوب ستائش کی۔

حیدرآباد: جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے آج بروز اتوار بمقام اردو گھر شادی خانہ شاہی پور تانڈور میں “خون عطیہ کیمپ”کا انعقاد عمل میں آیا جس میں بلاتفریق مذہب عوام نے حصہ لیا اور 80 سے زائد افراد نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز وتفسیم انعامات
نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات کا کامیاب انعقاد
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے موضع اُودنڈا پور منڈل تانڈور میں “تعلیمِ بالغان و بالغات”کا آغاز
مائناریٹیز کیلئے آبادی کے تناسب سے سیاسی اور سماجی نمائندگی دینے حکومت تلنگانہ سے جمعیۃ علماء کا مطالبہ، مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا بیان
اقلیتی طلبہ کے ساتھ لسانی تعصب پر ریاستی اقلیتی کمیشن کی نرمل ضلع کے مہتممِ تعلیمات کو نوٹس

واضح رہیکہ گورنمنٹ ہاسپٹل تانڈور کی انتظامیہ نے جمعیۃ علماء ضلع وقارآاباد سے بارہا درخواست کی کہ ہاسپٹل میں خون کی قلت کے سبب ڈیلیوری اور حادثے کے کیسز میں کافی مشکلات پیش آرہی ہے جس کے سبب مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی زیر نگرانی یہ “بلڈ ڈونیشن کیمپ”منعقد کیا گیا تھا۔

اس کیمپ میں عالی جناب بویانی منوہر ریڈی رکن اسمبلی حلقہ تانڈور نے شرکت کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی فلاحی وسماجی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی رفاہی خدمات سے میں ذاتی طور پر واقف ہوں اور ہمیشہ میرا تعاون جمعیۃ کے ساتھ رہیگا نیز سواپنا پریمل چئیرپرسن تانڈور میونسپل کارپوریشن نے بھی جمعیۃ علماء کے خدمات کی خوب ستائش کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حافظ عبدالسلام صاحب،مولانا آصف الدین رشیدی صاحب،مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی،حافظ محمد رئیس الدین،مفتی سید شکیل احمد قاسمی،مولانا سید فراست علی قاسمی،مولانا اظہر الدین قاسمی،مولانا عمر فاروق حسامی،حافظ عبدالقیوم،حافظ عرفان،حبیب لالہ ٹاؤن پریسیڈنٹ،دارا سنگھ،جناب محمد طاہر قریشی صاحب،عبدالرؤف صاحب،جناب سردار صاحب،نرسملو کونسلر،ڈاکٹر سمپت،روی گوڑ،جناب عبداللہ مجاہدی،محمد اظہر معروف،کے علاوہ جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و اراکین اور معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔