دہلی
میرا مذہب سچائی ہے: راہول گاندھی
راہول نے مہاتما گاندھی کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے ہندی میں ٹویٹ کیا ”میرا مذہب سچائی اور عدم تشدد پر مبنی ہے‘ سچ ہی میرا بھگوان ہے اور عدم تشدد اسے حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
نئی دہلی: سورت کی عدالت کی جانب سے خاطی قراردیئے جانے کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج کہا کہ ”میرا مذہب سچائی ہے“۔ راہول نے مہاتما گاندھی کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے ہندی میں ٹویٹ کیا ”میرا مذہب سچائی اور عدم تشدد پر مبنی ہے‘ سچ ہی میرا بھگوان ہے اور عدم تشدد اسے حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
پرینکا گاندھی وڈرا نے بھی ہندی میں ٹویٹ کیا اور کہا کہ ڈرانے والی طاقتیں راہول گاندھی کی آواز کو دبانے کے لئے ہر طریقہ استعمال کررہی ہیں لیکن میرا بھائی کبھی نہیں ڈرتا۔
ہم نے سچائی بیان کرتے ہوئے زندگی بسر کی ہے اور ہمیشہ سچ بولیں گے اور ملک کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سچائی کی طاقت ہی راہول کی طاقت ہے اور ان کے پیچھے کروڑوں لوگ ہیں۔