کار کو ریلوے ٹریک پر چلا کر تلنگانہ بھر میں ہلچل مچانے والی خاتون کوپاگل خانہ منتقل کردیاگیا
جب پولیس نے اسے حراست میں لینے کی کوشش کی تو اس نے ان پر حملہ کر دیا جس پر حکام کو شبہ ہوا کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ اس کے بعد اسے چیوڑلہ میں طبی معائنہ کے لیے بھیجا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ وہ ذہنی طور پر درست حالت میں نہیں ہے۔ اسے حیدرآباد کے منٹل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حیدرآباد: کار کو ریلوے ٹریک پر چلا کر تلنگانہ بھر میں ہلچل مچانے والی خاتون کوپاگل خانہ منتقل کردیاگیا۔ اس واقعہ کی تصاویر اور ویڈیوس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ حکام نے اس لڑکی کی شناخت سونی کے طور پر کی۔
جب پولیس نے اسے حراست میں لینے کی کوشش کی تو اس نے ان پر حملہ کر دیا جس پر حکام کو شبہ ہوا کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ اس کے بعد اسے چیوڑلہ میں طبی معائنہ کے لیے بھیجا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ وہ ذہنی طور پر درست حالت میں نہیں ہے۔ اسے حیدرآباد کے منٹل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سونی نے تقریباً 7 کلومیٹر ریلوے ٹریک پر کار چلائی جس کے نتیجہ میں ایک گھنٹہ 20 منٹ تک ٹرینیں رُک گئیں۔ 8 مسافر ٹرینیں اور مال بردار گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ اس کے خلاف ریلوے ایکٹ کی دفعات 147 (غیرقانونی داخلہ) اور 153 (ٹرین سروس میں رکاوٹ) کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ وہ کچھ دنوں سے اپنے والدین اور شوہر سے دور تھی، حالیہ دنوں میں ملازمت بھی کھو چکی تھی، جس سے وہ شدید ڈپریشن میں تھی۔ سونی کا تعلق لکھنؤ سے ہے اور وہ پوپل گوڑہ، حیدرآباد میں رہتی ہے۔