جمعیتہ علماء کی جانب سے ماہ فروری میں دینی مدارس اور مساجد کے تحفظ کا نفریس کا انعقاد
آج کی ( ZOOM) میٹنگ میں ماہ اپریل میں ہونے والے ریاستی اجلاس عام کی تیاری اور لائحہ عمل پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔ انشاء اللہ تعالی اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء کے ذمہ داران کا ایک اجلاس عنقریب منعقد ہوگا۔
حیدر آباد: جمعیۃ علماء تلنگانہ کے صدور اور نظمائے اعلی کا مشاوتی اجلاس (Zoom App) پر آج صبح 10:00 تا 12:00 بجے زیر صدارت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ منعقد ہوا۔ قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ نے ایجنڈے پر گفتگو فرمائیں۔
اور ریاستی جمعیتہ علماء کی جانب سے اضلاع میں منعقد ہوئی تربیتی اجلاس کا جائزہ لیا گیا اور جن اضلاع میں ابھی تک تربیتی اجلاس نہیں ہوئی ان کے اضلاع کے ذمہ داران کو جلد از جلد ترتیب بنانے کی ترغیب دی گئی ہے ۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اور مساجد کے تحفظ اور اس کی بقاء کیلئے ایک کا نفریس منعقد کی جائے ۔
کیونکہ دینی مدارس کے دوسری ریاستوں میں بہت سے مسائل پیش آرہے ہیں جیسے زمینی کا غذات مدرسہ کی تعمیرات کی اجازت بچوں کے رہن سہن اور دیگر چیزوں کے مسئلہ پر ہماری ریاست تلنگانہ میں قبل از وقت ان مسائل کی یکسوئی کیلئے ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ ماہ فروری 2025ء کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ میں ایک اجلاس منقعد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
جس میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء ہند اور ریاستی جمعیۃ علماء کے ذمہ داران اس کے علاوہ دینی مدارس کے اہم ذمہ داران کی شرکت متوقع ہے۔ اور انہوں نے جمعیتہ علماء تلنگانہ کے صدور اور نظمائے سے درخواست کی ہے کہ آپ اپنے اضلاع کے مدارس کی تفصیلات معه نام پتہ اور فون نمبرات بتاریخ: ۲۰ جنوری 2025ء تک ریاستی دفتر کو روانہ فرمائیں۔
جنرل سکریٹری نے کہا کہ جمعیۃ علماء مسلمانوں کی ایک قومی لی اور دینی جماعت کا نام ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل ملک وملت کی خدمت انجام دیتی چلی آرہی ہے۔ جمعیتہ علماء ایک دستوری تنظیم ہے جہاں ترمیم شدہ ضابطے کے مطابق ہر تین سال بعد ممبر سازی کے ذریعے تنظیم کی اکائیاں قائم ہوتی ہیں ۔ اس کے مد نظر جدید مبر سازی کا کام امسال سے ہماری ریاست تلنگانہ میں بھی شروع کرنا ہے۔
اس کے تحت تمام اضلاع میں موجودہ تمام یونٹوں کے ذمہ داران سے کہا گیا ہے کہ اس کا فائدہ اٹھائیں اور ممبر سازی مہم میں بھر پور حصہ لئے اور ہم کو دس لاکھ مبر ان کا ہدف مکمل کرنا ہے۔ اور اس سلسلہ میں اضلاع کے ذمہ داران سے تبادلہ خیال بھی ہوا۔
آج کی ( ZOOM) میٹنگ میں ماہ اپریل میں ہونے والے ریاستی اجلاس عام کی تیاری اور لائحہ عمل پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔ انشاء اللہ تعالی اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء کے ذمہ داران کا ایک اجلاس عنقریب منعقد ہوگا۔
آج کے اس اجلاس میں مولانا مصدق القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء حیدر آباد مولانا عبد العظیم صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ورنگل، مولانا مفتی محمد یونس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر، مولانا عبد اللہ اظہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد مولانا سمیع اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد مولانا عباس صاحب صدر جمعیة علما ضلع گدوال،
مولانا عبد الوارث صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ونر پرتی مولانا عبداللہ صاحب صدر جمعیتہ علماء ضلع محبوب نگر مولانا نعیم کوثر شادی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر مولا نا مقصود احمد طاہر صاحب صدر جمعیتہ علما ضلع رنگاریڈی، مفتی اسلم سلطان صاحب صدر جمعیتہ علماء ضلع سنگاریڈی،
مولانا عبد الصبور صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی مولا نا عبد القادر صاحب کو داؤ محترم حافظ ابو بکر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد مولا نا صیح الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک، مفتی یاسر ندیم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کنتہ گوڑم مولانا عبد السلام صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ،
مفتی مبین صاحب صدر جمعیة علما ضلع آصف آباد حافظ یونس صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علما ضلع میٹر چل ملکا جگری، مولانا مظہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع جگتیال ، مفتی عبد المعز شامزی صاحب جنرل سکریٹری جمعیة علماء ضلع جگتیال اس کے علاوہ جمعیتہ علماء کے دیگر ذمہ داران موجود تھے مولانا سید احسان صاحب قاسمی نائب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ کی دعا سے اجلاس اختتام پزیز ہوا۔