جموں و کشمیر

جموں و کشمیر اسمبلی الیکشن: پہلے دو گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 10.22 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے 26 حلقوں پر پولنگ شد ومد سے جاری ہے۔

سری نگر: جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے 26 حلقوں پر پولنگ شد ومد سے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ

سرکاری ذرائع کے مطابق پولنگ کے پہلے دو گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 10.22 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔

اس مرحلے میں 25 لاکھ 78 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں 13 لاکھ 12 ہزار 7 سو 30 مرد, لاکھ 65 ہزار 3 سو16 خواتین ووٹرز اور 53 خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔

پولنگ کے اس مرحلے میں کل 2 سو 39 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔دریں اثنا حکام نے پر امن اور صاف و شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔

اسمبلی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔بتادیں کہ پہلے مرحلے کی پولنگ 18 ستمبر کو منعقد ہوئی تھی جس میں ووٹنگ کی شرح مجموعی طور پر61 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔