کرناٹک

ساتھی اتھیلیٹ کی دوران ِغسل فلمبندی‘ شکایت درج

پولیس کے مطابق شکایت کنندہ خاتون پنجاب کی ٹائیکوونڈو کھلاڑی ہے اور یہ شکایت والی بال کھلاڑی کے خلاف درج کی گئی۔ اپنی شکایت میں خاتون نے کہا کہ وہ مرکز میں زیرتربیت ہے۔ نہانے کے دوران اسے محسوس ہوا کہ کوئی اس کی فلمبندی کررہا ہے۔

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے پنجاب کی ایک خاتون کھلاڑی کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی۔ خاتون کھلاڑی نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ اس کی ساتھی اتھیلیٹ نے نہاتے وقت اس کا ویڈیو بنایا۔ یہ واردات 28/ مارچ کو رات10 بجے بنگلورو کے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے خواتین ہاسٹل میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
ای ڈی میں ریونت ریڈی کے خلاف شکایت
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
40وکلاء کے خلاف ”جھوٹا کیس“ درج کرنے پر پولیس عہدیدار معطل
مسخ شدہ عریاں تصویر بھیج کر جیل سے ہسٹری شیٹرس کے جبری وصولی کالس
اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج

گیان بھارتی پولیس نے اس ضمن میں شکایت درج کرلی۔پولیس کے مطابق شکایت کنندہ خاتون پنجاب کی ٹائیکوونڈو کھلاڑی ہے اور یہ شکایت والی بال کھلاڑی کے خلاف درج کی گئی۔ اپنی شکایت میں خاتون نے کہا کہ وہ مرکز میں زیرتربیت ہے۔ نہانے کے دوران اسے محسوس ہوا کہ کوئی اس کی فلمبندی کررہا ہے۔

 اپنے جسم پر توال لپیٹ کر وہ فوری باہر نکلی اور اُس باتھ روم کے دروازے پر دستک تک جہاں سے ویڈیو فلمبند کیا گیا۔ دو تا تین منٹ بعد والی بال کھلاڑی باہر آئی۔ شکایت کنندہ نے اسے اپنا موبائیل دکھانے کو کہا۔ ملزمہ نے اپنے موبائیل پر دوسری تصاویر دکھائیں۔

 شکایت کنندہ نے حذف کردہ فولڈر دکھانے پر اصرار کیا۔ ملزمہ کھلاڑی نے اپنا موبائیل زمین پر پھینک دیا اور بعد ازاں اسے اٹھاکر فرار ہوگئی۔ جب تربیت دہندگان نے سوال کیا تو اس نے اپنا ٹوٹا ہوا فون حوالے کردیا۔ٹائیک وونڈو کھلاڑی نے پولیس کو والی بال کھلاڑی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ تحقیقات جاری ہے۔