جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات: پہلے دو گھنٹوں کے دوران 11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 24 نشستوں کی پولنگ شد و مد اور انتہائی جوش و خروش سے جاری ہے۔

سری نگر: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 24 نشستوں کی پولنگ شد و مد اور انتہائی جوش و خروش سے جاری ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پولنگ کے پہلے دو گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 فیصد ووٹنگ درج ہوئی ہے۔
کشمیر کی 16 نشستوں میں سے سب سے زیادہ ووٹنگ 13 فیصد شوپیاں اسمبلی نشست پر ریکارڈ ہوئی جبکہ پہلگام نشست پر 12.56 فیصد، کوکرناگ (ایس ٹی) میں 12 فیصد اور سری گفوارہ – بجبہاڑہ نشست پر 11.6 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
کشمیر میں اب تک اننت ناگ نشست پر سب سے کم 6 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کی باقی نشستوں پرقرین 10 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے بدھ کی صبح 24 حلقوں کے لئے پولنگ شروع ہوئی۔
اس مرحلے کےلئے زائد از 23 لاکھ ووٹر حق رائے دہی کے اہل ہیں جبکہ 219 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
حکام نے پُر امن اور ہموار پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر سیکورٹی و دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔