تلنگانہ
تلنگانہ میں ‘رعیتو بھروسہ’ فنڈس کی منتقلی جاری ۔ 8284.66 کروڑ روپے کسانوں کے کھاتوں میں منتقل
ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اب تک جملہ67.01 لاکھ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 8284.66 کروڑ روپے منتقل کیے جا چکے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ‘رعیتو بھروسہ’ (کسان بھروسہ) اسکیم کے تحت خریف سیزن کے لیے کسانوں کو فی ایکڑ 6000 روپے کی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اب تک جملہ67.01 لاکھ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 8284.66 کروڑ روپے منتقل کیے جا چکے ہیں۔
پہلے مرحلے میں دو ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسانوں کو رقم دی گئی، اس کے بعد تین، چار اور سات ایکڑ والے کسانوں کے کھاتوں میں فنڈس جمع کیے گئے۔ اب 15 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسانوں کے کھاتوں میں بھی رقم منتقل کی جا رہی ہے۔
وزیر زراعت کے مطابق، پیر کے روز مزید 513.83 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ باقی کسانوں کو بھی ایکڑ کی حد سے قطع نظر، زرعی زمین کی بنیاد پر مالی امداد فراہم کی جائے گی۔