جرائم و حادثات

جموں و کشمیر: کٹرہ سڑک حادثے میں کم سے کم 7 افراد زخمی

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کم سے کم 7 افراد زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے سی ایچ سی کٹرہ منتقل کیا گیا۔

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع اودھم کے کٹرہ علاقے میں ہفتے کو ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 7افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ

ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور میں ہفتے کو کٹرہ سے جموں جار رہی ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK – 02BB – 2577 میاری برج پر پلٹ گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کم سے کم 7 افراد زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے سی ایچ سی کٹرہ منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت درشنا دیوی زوجہ بنسی لال ساکن سرلی کٹرہ،کانتہ دیوی زوجہ کرشن چند ساکن سرلی کٹرہ، سدیش کماری زوجہ گیان چند ساکن سرلی کٹرہ، منشا دیوی دختر بلبیر سنگھ ساکن ماغل کٹرہ، رادیکا دختر بشن داس ساکن کدمال کٹرہ، جوگل ولد نبسی لال ساکن سرلی کٹرہ اور رانی دیوی زوجہ پورن چند ساکن سرلی کٹرہ کے طور پر ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔