جموں و کشمیر

جموں وکشمیر: اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ شروع

جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ شروع ہوئی۔

سری نگر: جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ شروع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ
کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بدھ کی صبح کے 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے اختتام پذیر ہوگی۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں کشمیر میں 16 جبکہ جموں خطے میں 8 نشستوں کی پولنگ ہو رہی ہے۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں جو نمایاں امید وار حصہ لے رہے ہیں ان میں سینئر کانگریس لیڈر غلام احمد میر،پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی، سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی،پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید پرہ،نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمان حسنین مسعودی، نیشنل کانفرنس کی سینئر لیڈر سکینہ یتو، بی جے پی لیڈر صوفی یوسف، جماعت اسلامی کے سابق رکن طلعت مجید، آزاد امید وار جی ایم سروری، بی جے پی کے سشری پریہار اور نیشنل کانفرنس کے سجاد کچلو شامل ہیں۔

انتخابات کے پہلے مرحلے کی 24 نشستوں کی پولنگ کے لئے کل 3 ہزار 2 سو 76 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ 14 ہزار اہلکاروں پر مشتمل پولنگ عملے کو ان مراکز پر تعینات کیا گیا ہے۔

دریں اثنا حکام نے پُر امن اور صاف و شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔

انتخابات کے پہلے مرحلے کی 24 نشستوں کی پولنگ کے لئے کل 3 ہزار 2 سو 76 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ 14 ہزار اہلکاروں پر مشتمل پولنگ عملے کو ان مراکز پر تعینات کیا گیا ہے۔

دریں اثنا حکام نے پُر امن اور صاف و شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔

اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 25 ستمبر اور تیسرا اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔

a3w
a3w