تلنگانہ

تلنگانہ: قرضوں کے بوجھ سے پریشان آر ایم پی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

پولیس سب انسپکٹر چیتنیا کمار ریڈی کے مطابق، ماسائی پیٹ منڈل کے پوتان پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والا30 سالہ مہیش آس پاس کے دیہاتوں میں آر ایم پی ڈاکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ضلع کے پوتان پلی گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں قرضوں کے بوجھ سے پریشان ایک آر ایم پی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

پولیس سب انسپکٹر چیتنیا کمار ریڈی کے مطابق، ماسائی پیٹ منڈل کے پوتان پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والا30 سالہ مہیش آس پاس کے دیہاتوں میں آر ایم پی ڈاکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔

تین سال قبل اس کی شادی وناجا سے ہوئی تھی۔ مہیش نے فینانس کمپنی سے، دوستوں اور رشتہ داروں سے تقریباً 13 لاکھ روپے قرض لیا تھا۔ ان قرضوں کی ادائیگی کیسے کرے سمجھ نہ آنے سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا۔

7 جون کو وہ گھر سے باہر گیا اور اپنے کھیت میں جا کر نامعلوم کیڑے مار دوا پی کر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔

اُس کی ماں یشودا اور بہن وسنتا اُسے فوری طور پر تووپران سرکاری اسپتال لے گئے جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اُسے بہتر علاج کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن اس کی موت ہوگئی۔

پولیس نے تصدیق کی کہ مہیش نے قرضوں کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں آ کر کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی ہے۔