تعلیم و روزگارتلنگانہ
جاروب کش کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ
چیوڑلہ گرام پنچایت کی ایک صفائی کارکن کنڈاڈا سیانا کی بیٹی کنڈاڈا ہندو نے ورنگل کی کالوجی میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی نشست حاصل کی ہے۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) چیوڑلہ گرام پنچایت کی ایک صفائی کارکن کنڈاڈا سیانا کی بیٹی کنڈاڈا ہندو نے ورنگل کی کالوجی میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی نشست حاصل کی ہے۔
ہندو نے یہ کارنامہ نیٹ میں 720 میں سے 466 نمبرات حاصل کرکے ایم بی بی ایس کی مفت سیٹ حاصل کی ہے۔ ان کے داخلہ کی تصدیق کالوجی میڈیکل یونیورسٹی کے تحت نرسم پیٹ میڈیکل کالج نے کی ہے۔
ہندو کی کامیابی،عزم اور محنت کی ایک متاثر کن مثال کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جو اس کے خاندان کو درپیش چیلنجوں کے باوجود طب میں اپنا کیریئر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
اس کی کامیابی نے اس کی کمیونٹی کے لیے فخر کا باعث بنی ہے اور بہت سے خواہشمند طلبہ کے لیے ایک حوصلہ افزا کہانی ہے۔