جرائم و حادثات

حیدرآبا د:واٹر ٹینکر اور کار میں تصادم۔ کمسن لڑکی ہلاک، دیگر زخمی

شہرحیدرآباد کے راجندرنگرپولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک کمسن لڑکی ہلاک ہوگئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندرنگرپولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک کمسن لڑکی ہلاک ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو

یہ حادثہ کل شب سروس روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب تیزرفتارواٹرٹینکرکا تصادم کار سے ہوگیا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوارتین سالہ لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ کار میں سوار دیگر چار افراد شدید طورپر زخمی ہوگئے۔

مقامی افراد نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

زخمیوں کی شناخت پرانا شہرکے نواب صاحب کنٹہ کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی۔