جے ڈی ایس ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے رہا
عدالت نے کہا کہ اگرچہ متاثرہ کے بیانات میں ریونا کے بیٹے اور ہاسن ایم پی پرجول پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا تھا، لیکن اس نے براہ راست ریونا پر اغوا کا الزام نہیں لگایا تھا۔

بنگلورو: کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر رہا کر دیا گیا۔
خصوصی عدالت کے جج سنتوش گجانن بھٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مسٹر ریونا کو مشروط ضمانت دے دی تھی۔ جے ڈی ایس ایم ایل اے نے ضمانت کے لیے 5 لاکھ روپے کا بانڈ بھرا۔ شرط کے مطابق وہ فی الحال ملک سے باہر نہیں جا سکتے اور نہ ہی اس کیس سے متعلق متاثرین پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر سکتے۔
دفاع نے عدالت میں دلیل دی کہ مبینہ طور پر اغوا کی گئی خاتون نے پولیس یا مجسٹریٹ کے سامنے اپنے ابتدائی بیانات میں مسٹر ریونا کا ذکر نہیں کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اگرچہ متاثرہ کے بیانات میں مسٹر ریونا کے بیٹے اور ہاسن ایم پی پرجول پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا تھا، لیکن اس نے براہ راست ریونا پر اغوا کا الزام نہیں لگایا تھا۔
ریونا کو خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے اہلکاروں نے 4 مئی کو گرفتار کیا تھا اور وہ 14 مئی تک عدالتی حراست میں تھے۔ یہ گرفتاری بنگلورو کے کے آر نگر پولیس اسٹیشن میں درج الزامات کے نتیجے میں ہوئی۔