شمال مشرق

کوئی بھی طاقت سی اے اے کو نافذ ہونے سے نہیں روک سکتی: امیت شاہ

امیت شاہ نے ترنمول کانگریس پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کاالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے اپنی زندگی میں کبھی 50 کروڑ روپے دیکھے ہیں؟ مگر ممتا بنرجی کی حکومت کے ایک وزیر کے گھر سے 50کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں ۔

کلکتہ: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا ہے کہ بنگال میں بہر صورت شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کیا جائے گا اور کوئی بھی طاقت اس کو نافذ ہونے سے نہیں روک سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
چوپایوں کے سرقہ کا شبہ، ہجومی تشدد میں 2 ہلاک
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ

امیت شاہ نے ترنمول کانگریس پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کاالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے اپنی زندگی میں کبھی 50 کروڑ روپے دیکھے ہیں؟ مگر ممتا بنرجی کی حکومت کے ایک وزیر کے گھر سے 50کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں ۔

ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کے لیڈر میں سے کوئی نوکریوں کے بدلے پیسے لیے ہیں، کچھ گائے کی اسمگلنگ کیس میں جیل گئے ہیں، کچھ کوئلے کی اسمگلنگ کے کیسوں میں ہے۔

پورے بنگال میں غربت۔ مودی جی کی قیادت میں پورا ہندوستان آگے بڑھ گیا ہے۔ اتنا پانی ہونے کے باوجود بنگال پیچھے رہ گیا ہے۔ مودی جی نے ملک کو محفوظ کیا ہے۔ اور ممتادی نے بنگال میں صرف دراندازی، روپے لوٹے ہیں، کرپشن کی ہے۔

امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں 30سیٹیں جیتے گی اور بی جے پی چار سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی ۔امیت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگال میں دراندازی اور بدعنوانی دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔

امیت شاہ نے انوبرت منڈل کے نام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کہتی ہیں کہ انہیں جیل میں کیوں رکھا گیا ہے ۔کیا کوئلہ اسمگلنگ، گائے اسمگلنگ اور اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں ملوث ہونے والوں کے خلاف کیا کرنا چاہیے۔کرپشن میں ملوث کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ سب کو جیل جانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔یہاں سنڈیکیٹس کا راج ہے، اقربا پروری کا راج ہے۔ اسے بند کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟ کیا ممتادی انہیں روک سکتی ہیں۔یہ صرف مودی ہی کرسکتے ہیں۔

امت شاہ نے کہا، ملک کے پاس سی اے اے کو روکنے کی طاقت نہیں ہے۔ ممتا بنرجی کا نام نام لے کر بنرجی پر حملہ کیا۔ کانگریس پر طنز کیا۔ اس کے علاوہ، رام مندر کی تعمیر پر، شاہ نے کہاکہ راہل گاندھی اور ممتا بنرجی مدعو کیے جانے کے باوجود رام مندر کے افتتاح میں شامل نہیں ہوئے۔

ممتا بنرجی سی اے اے کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتادی، تمہارا وقت ختم ہو گیا ہے۔تمام متوا برادری کو شہریت ملے گی اور اس سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔اب تک 380 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ امیت شاہ کا دعویٰ ہے کہ مودی پہلے ہی 270 سیٹیں جیت چکے ہیں۔ انہوں نے بنگال سے 30 سیٹیں جیتنے کا بھی کہا۔

میٹنگ کے آغاز میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بی جے پی کے امیدوار شانتانو ٹھاکر کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹھاکر بنگال کے مفادات کیلئے کام کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ منگل کو ریاست میں پانچویں مرحلے کی انتخابی مہم کے لیے آئے تھے۔ وہ ایک ہی دن دو عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔

شاہ کی پہلی میٹنگ بنگاؤں لوک سبھا حلقہ میں ہوئی ہے۔2019 میں شانتنو نے ترنمول امیدوار ممتابالا ٹھاکر کو شکست دی تھی۔اس بار بھی بی جے پی نے ٹھاکر باڑی کے رکن شانتنو کو اس مرکز کے لیے نامزد کیا ہے۔ اس لحاظ سے بی جے پی سیٹیں بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اور ترنمول اس سیٹ پر دوبارہ قبضہ کرنے کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے بسواجیت داس کو نامزد کیا ہے۔

a3w
a3w