حیدرآباد

جدہ۔حیدرآباد پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ، مسافر کی موت

انڈیگو ایئر لائنز کی سعودی عرب کے جدہ سے حیدرآباد آنے والی ایک بین الاقوامی پرواز نے پاکستان کے کراچی میں اس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کی جب ایک مسافر کی طبعیت بگڑ گئی۔

حیدرآباد: انڈیگو ایئر لائنز کی سعودی عرب کے جدہ سے حیدرآباد آنے والی ایک بین الاقوامی پرواز نے پاکستان کے کراچی میں اس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کی جب ایک مسافر کی طبعیت بگڑ گئی۔

پائلٹ نے فوری اقدام کرتے ہوئے پرواز کا رخ قریب ترین جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی کی جانب موڑ دیا جہاں جہاز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

جمعرات کی رات دیر گئے یہ واقعہ پیش آیا۔  دوسرے ملک میں لینڈنگ کا فوری انتظام کرنے کے باوجود مسافر زندہ نہ بچ سکا اور کراچی پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

انڈیگو ایئر لائنز نے ایک سرکاری بیان میں بتایا کہ جدہ سے حیدرآباد جانے والی پرواز 6 ای 68 میں ہیلتھ ایمرجنسی تھی۔ کپتان نے پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹر نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا تاہم تب تک مسافر کا انتقال ہوچکا تھا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ بدقسمتی سے مسافر زندہ نہیں بچ سکا اور وہاں پہنچنے پر ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بعدازاں تمام رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد جہاز کراچی سے روانہ ہوا اور آج صبح 9 بجے حیدرآباد پہنچا۔

ایئرلائن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ہم متوفی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور ان کے ساتھ بھرپور اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

a3w
a3w