بھارت

راہل گاندھی کے قافلے میں شامل ایمبولنس حادثہ کا شکار۔۔پولس کی گاڑی سے ٹکرائی

بھارت جوڑ نیائے یاترا کے تحت راہل گاندھی کا قافلہ بنگال میں ہے۔اس وقت ان کی یاترا بنگال کے بیر بھوم ضلع سے گزررہی ہے۔

کلکتہ: بھارت جوڑ نیائے یاترا کے تحت راہل گاندھی کا قافلہ بنگال میں ہے۔اس وقت ان کی یاترا بنگال کے بیر بھوم ضلع سے گزررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)

آج ان کے قافلے میں شامل ایک ایمبولینس پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ یہ واقعہ بیر بھوم کے مررائی کے راجگرام میں پیش آیا ہے۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ پولیس نے تصادم کے بعد ایمبولینس ڈرائیور کو مارا پیٹا ہے ۔اورچار افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کے قافلے میں شامل ایک ایمبولینس پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ راہل تب مرارائی کے راجگرام میں تھے۔ کانگریس کارکنوں نے الزام لگایا کہ تصادم کے بعد ایمبولینس ڈرائیور کو پولس نے زدوکوب کیا۔ الزام ہے کہ اس کے بعد چار لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ وہاں موجود کانگریسی کارکنوں نے پولیس والوں کو روک دیا۔ دونوں گروپوں میں جھڑپیں ہوئیں۔ تاہم اس وقت تک راہل کا قافلہ کافی آگے بڑھ چکا تھا۔

ریاستی صدر ادھیر چودھری نے الزام لگایا ہے کہ بنگال میں داخل ہونے کے بعد سے ہی انہیں مختلف طریقوں سے پریشان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حال ہی میں جب راہل گاندھی کا قافلہ بہار سے مالدہ میں داخل ہوا تو قافلے کی ایک گاڑی کی پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی دیکھی گئی۔ سیاسی تنازعہ بڑھ گیا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی سخت ردعمل دیا۔ تاہم بعد میں کانگریس کی طرف سے یہ وضاحت کی گئی کہ بہار میں حامیوں کے ہجوم کے دباؤ میں کار کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔ کوئی حملہ نہیں ہوا۔ اس واقعہ کے بعدایک بار پھر راہل گاندھی کے قافلے میں حادثہ پیش آیا ہے۔

a3w
a3w